نوجوان لڑکیوں کے لیے میک اپ نقصان دہ ہوسکتا ہے: امریکی تحقیق

نوجوان لڑکیوں کے لیے میک اپ نقصان دہ ہوسکتا ہے:   امریکی تحقیق

نوجوانی میں میک اپ کا رحجان

واشنگٹن…سینٹرل مانیٹر نگ …ایک امریکی نجی ادارے کے تحت کی گئی ایک تحقیق سے یہ انکشاف ہوا ہے کہ نوجوان لڑکیوں کے لیے میک اپ کا استعمال انتہائی نقصان دہ ثابت ہوسکتا ہے۔ ماہرین کے مطابق نوجوان لڑکیوں میں بناؤ سنگھار کے حوالے سے زیرِ استعمال آنے والی مصنوعات جیسے مسکارا،آئی شیڈ اور فاؤنڈیشن وغیرہ میں پائے جانے والے کیمیاوی اجزاء کینسر اور ہارمونز کو غیر متوازن کرنے کا باعث بن سکتے ہیں۔

خوبصورتی اور میک اپ کا امتزاج

ماہرین کے مطابق عام طور سے لڑکیاں گیارہ سال کی عمر سے ان بیوٹی پروڈکٹس کا استعمال شروع کرتی ہیں لیکن اب حیران کن طور چھ سال کی عمر کی بچیوں کے لیے بھی مصنوعات مارکیٹ میں متعارف کروائی جا چکیں ہیں جو ان کے لیے انتہائی نقصان کا باعث بن سکتی ہیں۔

انداز بھی اور میک اپ بھی

ماہرین کا یہ بھی کہنا ہے کہ نوعمر لڑکیاں دن میں 17 مختلف مصنوعات کو زیرِ استعمال لاتی ہیں جبکہ بڑی عمر کی خواتین صرف 13 خوبصورتی نمایاں کرنے والی اشیاء کا استعمال کرتی ہیں۔ اس مطالعے میں زیرِ استعمال رہنے والی اشیاء میں شامل کیمیاوی اجزاء کے تجزیے سے سامنے آنے والے نتائج کے مطابق یہ نوعمر لڑکیوں کے لیے بے حد نقصان دہ پائے گئے ہیں۔

بشکریہ جنگ


One Response to “نوجوان لڑکیوں کے لیے میک اپ نقصان دہ ہوسکتا ہے: امریکی تحقیق”

  • افتخار اجمل بھوپال

    “نوجوان لڑکیوں کے لیے میک اپ نقصان دہ ہوسکتا ہے”
    ہو سکتا نہیں بلکہ ہے اور آج سے آدھی صدی قبل طبِ اسلامی یا طبِ يونانی کے ماہرین نے اسے پوری طرح واضح کیا تھا ۔ اسی وجہ سے میری بیوی نے شادی کے بعد کبھی میک اَپ نہیں کیا ۔ میری شادی 1967ء میں ہوئی تھی

Leave a Reply

Fill in your details below or click an icon to log in:

WordPress.com Logo

You are commenting using your WordPress.com account. Log Out / Change )

Twitter picture

You are commenting using your Twitter account. Log Out / Change )

Facebook photo

You are commenting using your Facebook account. Log Out / Change )

Connecting to %s

Follow

Get every new post delivered to your Inbox.

Join 1,687 other followers