سونے کے سکے آپکے لیئے

آج شام کے وقت ایک فون کال موصول ہوئی ، موصوف نے سلام کرتے ہی کسی کا نام لیا یہ بھی نہیں پوچھا کہ آیا وہ اپنے مطلوبہ شخص سے بات کر رہا ہے یا کوئی اور ، مدعا بیان کرنا شروع کر دیا۔۔۔۔۔۔۔
کبیروالہ سے بات کر رہا ہوں ، کچھ عرصہ سے ٹھیکیداری شروع کر رکھی ہے۔ ایک ہفتہ قبل کسی گھر کا ملبہ اٹھانے کا کام مل گیا، مزدور لگائے اور کام شروع کردیا؛ کام کے دوران ایک مزدور اچانک کام سے چلا گیا ؛ چند روز بعد جب ملاقات ہوئی تو اس نے بہانہ بنا لیا کہ بیمار تھا۔۔۔ مگر ٹھیکیدار کو تسلی نہ ہوئی۔۔۔ مزدور نے اصرار پر اسے اپنے گھر آنے کی دعوت دی۔۔۔ ٹھیکیدار اس مزدور کے گھر گیا۔۔۔۔ گھر پر اس مزدور کی دادی نے اسے ویلکم کیا۔۔۔
دادی نے بات کچھ اس طرح سے کی کہ کھدای کے دوران اس مزدور کو ایک مٹکا ملا ، یہ مزدور اسے اٹھا کر گھر لے آیا۔۔۔ اس مٹکے کو اچھی طرح سے صاف کر کے جب کھولا گیا تو اس میں کچھ سکے ملے جو جنکو صاف کیا تو وہ چمکدار نکل آئے۔۔۔۔۔
اب یہ مزدور ایک سکہ لے کر سنار کے پاس گیا اور بیچنے کی بات کی۔۔۔ سنار نے پہلے اس مزدور کی طرف دیکھا اور پھر اس سکے کی طرف اور پھر اس سکے کا وزن کیا۔ اب سنار نے کہا کہ یہ تو سونے کی اشرفی ہے جو نواردات معلوم ہوتی ہے ، تہارے پاس کہاں سے آئی ، اور کتنے سکے تمہارے پاس ہیں؟
مزدور ڈر گیا اور کہا کہ مجھے یہ سکہ کسی کھدائی میں ملا تھا ، اس کے علاوہ کچھ نہیں۔۔۔ سنار نے کہا کہ بھئی جو بھی نواردات کسی بھی جگہ سے نکلتے ہیں وہ اس گورنمنٹ کی ملکیت ہوتی ہے ، اب کیا میں تمہیں پکڑوا دوں؟ یا پھر یہ سکہ مجھے تین ہزار میں دے دو اور بھاگو یہاں سے۔۔۔
اس طرح مزدور نے اس سنار سے ایک بیش قیمت سونے کا سکہ تین ہزار میں بیچ کر چھڑائی۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ دادی نے تفصیلات بیان کرکے مزدور سے بولی۔۔۔ مٹکا لاو۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
ٹھیکیدار نے مٹکا کھول کر دیکھا تو وہ سونے کے سکوں سے بھرا ہوا تھا۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
دادی نے ٹھیکیدار کو کہا کہ اب ہم یہ سکے کبیر والہ میں تو نہیں بیچ سکتے البتہ تم اگر مدد کرو تو یہ کہیں اور بیچے جا سکتے ہیں۔۔۔۔۔۔۔۔۔ لہذا ٹھیکیدار نے ان سے لاہور کے حاجی صاحب کا تذکرہ کیا اور کہا کہ وہ ہماری مدد کر سکتے ہیں۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ اب ٹھیکیدار نے حاجی صاحب کو لاہور فون ملایا ( جان بوجھ کر یا غلطی سے مجھ سے بات ہوئی؛۔۔۔۔۔)
ٹھیکیدار نے مجھے آفر کی کہ یہ تمام سکے لاہور بیچنے میں مدد کروں تو وہ مجھے ایک تولے کے عوض بیس ہزار روپے دے گا۔۔۔ اور اس مٹکے میں کم از کم آٹھ دس کلو کے قریب سوانے کے سکے موجود ہیں۔۔۔
ٹھیکیدار نے بات کرتے ہوئے اور معاملے کو انتہائی راز دار میں رکھنے کو کہا ہے۔۔۔۔۔۔۔ اور معمالات طے کرنے کیلئے اور سکوںکا لائیو ڈیمو دینے کیلئے اپنے یہاں آنے کی دعوت بھی دی ہے۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ البتہ یہ فون کال کافی لمبی ہوگئی۔۔۔۔ اور بات کے دوران ٹھیکیدار کی کال تین چار مرتبہ ڈراپ بھی ہوئی جس پر وہ جھنجلا گئے اور بولے آپ کال کیوں کاٹ رہے ہیں۔۔۔۔ (فون کاٹنا تو درکنار ، اگر میرا بس چلتا تو میں ریکارڈ بھی کر لیتا مگر مجھے اپنے فون سیٹ میں کال ریکارڈ کرنے کا طریقہ معلوم نہیں تھا ، )۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
اس فون کال کے بعد میں نے اپنے دل کی دھڑکن کو ماپا تو وہ بالکل تبدیل نہیں ہوئی تھی۔۔۔ ان حالات میں جبکہ ہر طرف سے اخراجات کی بات ہو رہی ہو اور وسائل کم ہوں تو اس طرح کی فون کال کسی تحفے کم نہیں۔۔۔۔۔۔۔
ہر ماہ بجلی کے بل، فون، انٹرنیٹ ، بچوں کے سکولوں کی فیسیں اور خوشی غمی اور مہمانداری کر کے بعد اگر کچھ بچ جاتا ہے تو وہ ہے صرف ” قرض” جو آنے والے ماہ میں جمع ہو جاتا ہے اور شاندار طریقے سے شانہ بشانہ سفر کر رہا ہے۔۔۔۔
آج ٹھیکیدار کی کال نے کمر ہمت باندھ دی اورایک سوچوں کو ایک نئی انگڑائی دے دی۔۔۔۔ ٹھیکیدار کے بقول۔۔۔۔ دادی نے کہا تھا کہ میرے اب دو ہی بچے بیاہنے والے رہ گئے ہیں۔۔۔ لگتا ہے اللہ نے اس کی سن لی ہے۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ٹھیکیدار کی بات پر جوش تھی ۔۔اور وہ جو خواب مجھے دے رہا تھا اس میں تو غیر یقینی صورت لگ رہی تھی۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ مگر مجھے تنی ہوئی تیز دھوپ میں کے سامنے یہ چھتری محسوس ہوئی۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ اس شش و پنج میں کہ میں اس آفر کو قبول کروں یا ٹھکرا دوں میں نے اس سے کل تک کا ٹائم مانگ لیا ہے۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ لگتا ہے کل وہ فون ضرور آئے گا۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ آج کی رات صرف انتظار کی رات ہے۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ البتہ آپ بالکل پریشان نہ ہوں۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ اس سونے کے سکے بیچنے والے کا فون نمبر میرے پاس محفوظ ہے اور ضرورت ہے تو لے سکتے ہیں البتہ اگرکسی ٹھگ کے ہتھے چڑھ گئے تو ذمہ داری آپ کی اپنی ہے۔۔۔۔۔۔۔۔


6 Responses to “سونے کے سکے آپکے لیئے”

  • Ghulam Murtaza Ali غلام مرتضیٰ علی

    مزیدار کہانی ہے۔ مجھے بھی ایک دفعہ ایک لکی ڈرا میں لمبی رقم جیتنے کی کال آئی تھی ۔ میں نے تفصیلات جاننے کے چسکے بات ذرا لمبی کر دی تو کالر اُکتا گیا اور مجھے ایک نمبر لکھوا کر خود کال کرنے کو کہا۔ میں نے نمبر لکھا نہ اُسے کال کی۔ لہذا ہم دونوں کو کوئی فائدہ نہ ہوا۔ ہاں پیچارے کو کال ضرور پڑ گئی۔
    ظاہر ہے کہ مجھے آپکے والے ٹھیکیدار کا نمبر درکار نہیں۔ ہاں میں اُسے اور سُنار کو یہ ضرور بتانا چاہوں گا کہ اشرفیاں ہوتی ہی سونے کی ہیں ۔ اُن کے ساتھ ’’سونے کی‘‘ لگانے کی کوئی ضرورت نہیں۔ ایسا کرنے سے کوئی اُن پر پیتل کی ہونے کا گمان بھی کر سکتا ہے۔

  • khalidhameed

    ارے بھائی اس طرح کے فراڈ بہت ہورہے ہیں آج کل۔۔
    جاوید چوہدری صاحب کا مضمون پڑھ لو ای کرائم پر

  • احمر

    ‘ پنجاب اس وقت زبردست قسم کے فراڈیوں اور ٹھگوں کی زد میں ہے’ اگر آپ ایک سال کے اردو ڈایجسٹ پڑھ لیں تو اس میں اس قسم کی وارداتوں کی خاصی تفصیل موجود ہے-اگر آپ یو ٹیوب میں ڈھونڈیں تو آپ کو ایک معروف اخبار/چینل کی طرف سے جعلی کال مل جاے گی-خاصی دلچسپ ہے- اور اگر میرا مشورہ مانیں تو ان ٹھگوں کہ پہلے کسی اور کا نمبر دیں کہ وہ اس معاملے میں دلچسپی رکھتے ہیں، تاکہ وہ ٹھگ پورے معاملے کو دوبارہ بیان کرے- اس کال کو ریکارڈ کرلیں اور ایک طرف پولیس کو اطلاع دیں اور دوسری طرف یوٹیوب اور اپنے بلاگ کی زینت بنایں ، تاکہ دیگر لوگ اس ٹھگی سے مھفوظ رہ سکیں

  • altafgohar

    “اکیسویں صدی کے جدید ٹھگ ” میں تو میں پہلے بھی لکھ چکا ہوں جو اور وہ میری کتا ب کا حصہ بھی بن چکی ہے البتہ کسی اخبار کا تراشہ نہیں بنی کیونکہ مجھے تو لوگوں تک اپنی بات پہنچانی ہے نہ کہ “حوالہ” بننا ہے جاوید چوہدری جیسا حالانکہ میری تحاریر کے “ریمکس” تو پہلے بھی لکھے جا چکے ہیں جو کہ ٹی وی اور اخبارات کی زینت بنتے رہتے ہیں ۔۔۔
    سال میں ایک ماہ یعنی رمضان میں لکھتا ہوں اور سارا سال روزگار پر توجہ دیتا ہوں ۔۔۔

  • Ammar

    ویسی ہی کہانی لگتی ہے جیسی آجکل سپیم ای میلز چل نکلی ہیں۔ کسی کو اچانک کافی بڑی رقم ہاتھ لگ گئی ہے اور وہ اس رقم کو بنک میں ٹرانسفر کرنے کے لیے آپ کو بشرط تعاون پچاس فیصد کی پیشکش کرتا ہے۔

Leave a Reply

Fill in your details below or click an icon to log in:

WordPress.com Logo

You are commenting using your WordPress.com account. Log Out / Change )

Twitter picture

You are commenting using your Twitter account. Log Out / Change )

Facebook photo

You are commenting using your Facebook account. Log Out / Change )

Connecting to %s

Follow

Get every new post delivered to your Inbox.

Join 1,687 other followers