Category Archives: عمومی بحث
SEO in Urdu
ان دنوں انٹرنیٹ پر جو رجحانات بڑھ رہے ہیں ان میں سے SEO in Urdu کے ، کی ۔فریز تلاش کی انتہائی بلندیوں کو
چھو رہی ہے ، جبکہ اس زمن میں یہ بات ملحوظ خاطر رکھنا ضروری ہے کہ SEO in Urdu دراصل سرچ انجن آپٹیمائزیشن کی اصطلاح کی نشاندہی کرتا ہے اور تلاش کرنے والا اس کی تربیت اور معلومات اردو زبان میں تلاش کررہا ہے۔
یہ بات تو درست ہے کہ اسکی معلومات بڑھائی جائیں مگر یہ بات اپنی جگہ اہمیت رکھتی ہے کہ گوگل کی تلاش میں لوگ انگلش کے الفاظ استعمال کرتے ہیں جیسا کہ اس بات کا منہ بولتا ثبوت یہ SEO in Urdu کی فریز ہے کہ تلاش کرنے والا خود بھی انگلش کے الفاظ کی مدد لیکر اپنی مطلوبہ معلومات اردو زبان میں تلاش کر رہا ہے۔ لہذا یہ بات ذہن نشین رکھنی چاہیے کہ اپنی ویب سائٹ کو SEO کرتے وقت الفاظ ؛ کی ورڈز بھی انگلش کے ہونے چاہیں جنکے باعث لوگ تلاش کرتے ہوئے آپکی ویب سائٹ پہ آ سکیں ؛
اردو زبان میں ایس ای او یعنی سرچ انجن آپٹیمائزیشن یا SEO in Urdu کیلئے مین نے ایک علحیدہ ویب سائٹ بنائی ہے جسے آپ یہاں ملاحظہ کر سکتے ہیں،
SEO in Urdu , SEO Urdu, Best Place for SEO training in Lahore Pakistan , SEO Services, Google SEO at NICE, a Best SEO Company operated by SEO Expert Altaf Gohar
وبائی امراض ، طوفانی بارشیں اور قہر الٰہی
تحریر: محمد الطاف گوہر
انسان جب اپنی اصل کو بھول کر کسی نئی خو د ساختہ روش پرچلتا ہے تو اس نئی راہ کے ثمرات اس کا مقدر بن جاتے ہیں ۔ جبکہ یہ معاملہ انفرادی نوعیت سے نکل کر اجتماعی صورت اختیار کر لے تو اس کے نتائج بھی وسعت اختیار کرجاتے ہیں اور پھر جب کبھی لاچاری سے پالا پڑ جائے ، ہونٹوں سے مسکان چھن جائے ،چہروں سے رونق اڑ جائے ، بے بسی کا دورودورہ ہو تو پھربھی آنکھوں سے ندامت جھلکتی نظر نہ آئے تو پھر بربادی کے سوا کوئی منزل نہیں۔
کس کی مجال ہے کہ اللہ کی زمین پراس کے حکم کے بغیرکوئی پتہ بھی سرک سکے ، مگر حیف ہے اے انسان تیری خود مختاری پہ کہ تو اپنی خواہشوں کی غلامی میں اپنی بربادی کا سامان خود پیدا کرتا ہے ۔ اور اگر بار بار کی ٹھوکروں کو بھی نہ خاطر میں لائے تو کون اسے کسی گہری کھائی میں گرنے سے روک سکتا ہے؟ آج جب ہم اپنا مطمع نظر بدل چکے ، اپنے اسلاف کے طریق بھول چکے ،بے شک ہمارے اعمال ہماری زندگی کی راہیں متعین کر رہے ہیں ، اور جیسا بوئیںگے ویسا ہی کاٹنا پڑے گا۔
اور پھر وہی پانی کا ناتواں قطرہ جسے کوئی خاطر میں بھی نہ لائے، بپھر تا ہے تو بربادی کا ساماں پیدا کرتا ہے ، مگر جب حکم ہو چکا ، اور وہ ایک ہی جیسا نوالہ جب دو مختلف لوگوں کے حلق سے اترتا ہے تو کسی کیلئے غذا بن جاتا ہے اور کسی کیلئے وباءبن جاتا ہے ، اور جب ایک ہی جیسا مینہ آسماں سے برستا ہے تو کہیں رحمت بن جاتا ہے اور کہیں زحمت ، مگر کیوں ؟ جب یہ مینہ کسی گندگی کے ڈھیر پر برسے گا تو کیا غلاظت و زحمت نہیں بنے گا؟ اور کیا یہی مینہ کسی ہل چلا کر تیار کیئے گئے کھیت پر برسے گا تو رحمت نہیں بنے گا؟
کیا ہماری زندگیاں خود روہ جھاڑیوں کی طرح گندگی کے ڈھیر تو نہیں بن رہیں ؟ کیا کبھی ان کو سیراب کرنے کیلئے کچھ سامان کیا؟ آج ہم اپنے انجام کو بھول کر خلفشار اور پریشانی سے دوچار ہیں ، اپنی اصل سے دور ہوچکے ہیں اور اطاعت کے بغیر ہی عطا مانگتے ہیں ، اپنی خواہشات اور ہوس کے غلام ہوچکے ہیں ، اللہ کی دی ہوئی نعمت کا شکر ادا کرنے سے قاصر ہیں (کہ کسی صاحب ثروت کے سامنے کوئی غربت سے مر رہا ہے تواللہ شکر تو پھر ہی ادا ہو گا کہ اس غریب کی مدد کی جائے؟ )۔
اللہ کی زمین پر جب ناانصافی ہو ، ظلم و ستم بڑھ جائے، اللہ کی نافرمانی ہو اور برائی کوآگے بڑھ کر روکنے والا نہ ہو، اپنے گریبان میں جھانکنے کی بجائے دوسروں کو برا بھلا کہا جائے، تو پھر کس اچھے وقت کی امید رکھی جا سکتی ہے؟ اورپھر صر ف اک احساس و ندامت کا دروازہ کھلاہے کہ اپنی اصلاح کر لیں اور جھک جائیں اللہ کے حضور یہ جان کر کہ ہر شے کی باز گشت وہیں سے آتی ہے ، دوا ءبھی شفا ءاسی کے حکم سے بنتی ہے او ر وہی کریم ہے کہ اپنا کرم کردے ، وہی غفورالرحیم ہے کہ ہماری خطائیں بخش دے ، وہی سلام ہے کہ سلامتی عطافرمائے ! آمین
اردو میں سرچ انجن آپٹیمائزیشن پر نئی ویب سائٹ کا اجرا | www.seoinurdu.net
اردو میں سرچ انجن آپٹیمائزیشن پر نئی ویب سائٹ کا اجرا | www.seoinurdu.net
انٹرنیٹ کی دنیا میں ایس ای او SEO کی اہمیت دن بدن بڑھتی جارہی ہے جبکہ انگلش میں تو اس موضوع پر بے شمار ویب سائٹس اور مضامین پڑ
ھنے کو ملیں گے حالانکہ بہت زیادہ مواد صرف ایک اندازے کے مطابق لکھا جاتا ہے اور عملی طور پر صفر نتائج حاصل ہوتے ہیں ۔ اردو زبان میں ان موضوعات پر کام کی کافی کمی ہے ، اور جو کچھ ابھی تک پڑھنے کو ملا وہ زیادہ تر انگلش سے اردو میں ترجمہ کیا ہوا ہے ، جبکہ لکھاری کا اس میں کوئی ذاتی تجربہ نظر نہیں آتا ۔ دراصل اس وسیع و عریض مو ضوع کو کوزے میں تو بند نہیں کیا جا سکتا البتہ اس کے تجرباتی مراحل سے گزر کر جب صحیح نتائج حاصل ہو تو انکو ضرور آگاہی کو طور پر استعمال کیا جا سکتا ہے۔ مجھے اس موضع پر لکھنے کیلئے جب موقع ملا تو نہ صرف اپنے تجربات کی روشنی میں لکھنا شروع کیا بلکہ اسکے انتہائی اہم پہلووں پر کو بھی اجر گر کرنے کی کوشش کی اور اردو زبان میں ایک نئی ویب سائٹ www.seoinurdu.net کا اجرا بھی کر دیا ، ایس ای او ین اردو ڈاٹ کام پر گاہے بگاہے تقریبا SEO کے تمام پہلووں پر مضامیں شامل ہونگے ؛ جیسے ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
“سرچ انجن آپٹیمائزیشن بنیادی طور پر انٹرنیٹ مارکیٹینگ کا حصہ ہے اور ایسی خصوصیت کا حامل ہے کہ اس طریقہ کار سے کسی بھی ویب سائٹ پر مطلوبہ الفاظ- کی ورڈ یا کی فریز پھر کے مطابق سرچ انجن کی تلاش کے پہلے صفحہ پر نمودار ہو کربہست سے مفت ویزیٹر حاصل کئے جا سکتے ہیں ۔”
———
“کسی بھی ویب سائٹ کے مد مقابل ویب سائٹس کا موازنہ کیئے بغیر آپٹیمازیشن نا ممکن ہے ، جب تک آپ اپنی ویب سائٹ کا ٹارگٹ کی ورڈ منتخب نہیں کریں گے اس وقت تک ویب سائٹ کو تلاش کے قابل نہیں بنیایا جا سکتا، اسی طرح گوگل یا کسی بھی سرچ انجن میں اس کی ورڈ کے ٹاپ ٹین کا موازنہ کرنا بھی ضروری ہے تا کہ آپکی ویب سائٹ پہلے اس مقابلہ میں پہلے صفحہ پر جگہ بنا سکے “
———-
ایس ای او ان اردو ڈاٹ نیٹ ملاحظہ کریں
امید ہے کہ آپکی رائے اور مشاورت شامل حال رہے



