About | میرے متعلق جانیے

محمدالطاف گوہر

میرا نام محمد الطاف گوہر ہے ؛ میں کچھ سیکھنے کے لیے بلاگ میں شامل ہوا ہوں؛ میرے نزدیک ہر انسان ایک سمندر ہے جوکہ آ پنے آپ سے شناسا ہے اور اگر کوی فرد بے خبری میں شب و روز گزار رہا ہے تو وہ بھی اہم ہے۔  ہر فرد کو یہ حق حاصل ہے کہ وہ ہر معاملے پر ایک ذاتی نقطہ نظر رکھتا ہو۔ انفرادی سوچ ہی اجتماعی سوچ کو جنم دیتی ہے ۔ مجھے اس بلاگ میں اپنی تحاریر کے علاوہ آپکی رائے بھی ساتھ ساتھ چاہے ہو گی ۔  میرے پسند کا موضوع انسان؛ آفاق؛ اور مشاہدات ہیں جو میں گاہے بگاہے یہاں پیش کرتا رہوں گا۔ رابطہ کے لیے آپ میرے ای میل پر یا کمنٹس باکس میں لکھ کر بھی آ پنی قیمتی آرا سے نواز سکتے ہیں۔
میرا مکمل تعارف تو میری تحاریر سے جھلکنا چاہیے کیونکہ نہ تو میں پروفیشنل رائٹر ہوں اور نہ ہی یہ میرا روزگار ہے ورنہ قلم کا جھکاو اپنا تعارف خود کروا دیتا ہے۔بچپن سے مظاہر قدرت کا نظارہ کرنا اور فطرت کے رموز و اسرار میں دلچسپی رہی ، نوجوانی میں ” لذتِ آشنائی” کا “شوق” پیدا ہوا ، در در کے دھکے کھائے اور صرف نیم حکیم خطرہ جان نما لوگوں سے شناسائی ہوئی ۔البتہ ” پر اسرار بندوں” کی تلاش جاری رہی ۔۔مگر ساتھ ساتھ سلسلہ تعلیم بھی جاری رہا۔ نوجوانی میں ایک بار کراچی کی ایک شخصیت ” رئیس امروہوی” کو رہنمائی کی خاطر رابطہ کیا اور “لذتِ آشنائی” کا تذکرہ کیا مگر جناب نے تشنہ لب سیراب تو نہ کئے البتہ روزنامہ جنگ میں اپنے ایک کالم میں میرا تذکرہ کر کے مجھے متعارف کروایا جوکہ میر ے لئیے زحمت ثابت ہوا ، کہ کم عمری بھی اور ملنے والوں کی آمدورفت بھی ۔۔
کمپیوٹر سائنس کی تعلیم کے بعد ایک تعلیم ادارہ کی سربراہی اور فارن سٹڈیز کی مشاورت شروع کی، یورپ کی مفت تعلیم متعارف کروائی جبکہ 2004 میں پنجاب بار کونسل نے اپنا ایڈوائزر فارن سٹڈیز مقرر کیا جو تا حال برقرار ہے۔۔۔
علاوہ ازیں قلمی سفر بہت کم ہے جو کہ میرا اور پرنٹ میڈیا کا پل بنا۔
گذشتہ برس ماہ رمضان میں “لذتِ آشنائی” جو کہ لذت کے شبنمی موتیوں کیطرح میری روح اور قلب کو سیراب کرتی ہے ، کو احاطہ تحریر میں لایا مگر صرف ذاتی ڈائری کی شکل میں ۔ “لذتِ آشنائی” میرے ذہن ، روح اور قلب کی یکسوئی کی پرواز ہے جو ایک شہکار ثابت ہوئی ۔ ابھی چار اقساط لکھی تھیں کہ الفاظ کو پر لگ گئے اور نہ چاہتے ہوئے بھی روزنامہ نوائے وقت لاہور کو بجھوا دیے اس شرط پر کہ اگر ناقابل اشاعت ہوئے تو کم از کم اسکو ردی کی ٹوکری کی زینت نہ کیجئے گا کیونکہ اس تحریر کی واردات میں ایک ایک موتی میں نے چن کر پرویا ہے اس مالا کو میں بکھرتا دیکھ نہیں سکتا ۔۔۔۔۔
روزنامہ نوائے وقت کا میں مشکور ہوں جو تحریر شناس ہونے کے ساتھ ساتھ جوہر شناس بھی ہیں کہ انہوں تسلسل کے ساتھ “لذتِ آشنائی” کی پرواز کو بلند کر دیا اور اپنے ملی ایڈیشن میں شائع کرکے اسے ناقابل تسخیر کردیا۔۔۔ میری بے باکی اور منفرد اسلوب کے باعث مجھے کچھ خدشات بھی ہوئے مگر اللہ کا فضل و کر شامل حال ہے۔
اس بار کی رمضان میں دوبارہ لکھنے کا منطقہ سلسلہ شروع کیا جو گزشتہ برس کیطرح عید پر اپنے انجام کو پہنچ گیا۔۔
مگر اس کے بار قارئین اور چند ایک ”تشنہ” لب جو سیراب ہونے کو ہیں ۔۔۔ ان کی فرمائش پر اپنے قلم کو تحریروں سے شناسا رکھا ۔۔۔۔۔۔
الفاظ ہیں کہ بیتاب ہوتے ہیں ۔۔۔ میرے متعارف کردہ کردار ہیں کہ احاطہ تحریر میں آنے کی خاطر لٹر تے ہیں ۔۔۔ موضوع ہیں کہ آشکار ہونے کو ہیں ۔۔۔ امید ہے کہ ادھوری ” لذتِ آشنائی” جلد مکمل ہو جائے گی اور تشنہ لب بھی سیراب ہو جائیں گے ۔۔۔البتہ دیگر معاملات اور موضوعات بھی احاطہ تحریر میں آتے رہیں گے ۔۔۔۔و سلام
الطاف گوہر- لاہور

21 thoughts on “About | میرے متعلق جانیے”

  1. aap ki tehreer waqai kafi fikr angez or malomat se bharpoor hoti hain hum ap ki mazeed tehreeron k muntazir hain

  2. اردو بلاگستان میں خوش آمدید الطاف صاحب!
    آپ اردو سیارہ اور اردو ٹیک وینس جیسے بلاگ ایگریگیٹرز پر اپنا بلاگ شامل کروائیں تاکہ زیادہ سے زیادہ لوگ آپ کے بلاگ کے بارے میں جان سکیں۔

  3. M. SHEHZAD KALEEM said:

    ASLAM WALIKUM HW R U? I M F9, SIR UR ARTICLES R REALLY AWESOME AND PRETTY WELL. BT I WANT THAT YOU WRITE ABOUT POLITICAL CHANGE AND PERCEPTION, B/C COMMON PEOPLE NOT WELL AWARE ABOUT POLITICS , THEY USE THEIR VOTES AS RUBBISH AND TRASHES. SIR PLEASE WRITE ABOUT THE LEADER WHO IS OUT SPOKEN, TRUE IN HIS WORD, FARE IN HIS ACTS, FREE FROM ANY CORRUPTION, A FULL TAX PAYER, NOT A BANK DEFAULTER. I AM HERE IN DUBAI FEEL TOO MUCH ABOUT PAKISTAN, AND WANT SEE PAKISTAN AS A PROGRESSIVE, PROSPEROUS AND DIGNIFIED COUNTRY. I AN MY FRIENDS WANT TO DO SOME THING FOR PAKISTAN, SO WE HAVE JOINED “PAKISTAN TAHREEK-E-INSAF” OF IMRAN KHAN, IN ALL U.A.E. AND ALL G.C.C. THERE ARE TOO MUCH PARTY MEMBER, AND AS YOU KNOW THAT NOWADAYS IT IS A FAST GROWING POLITICAL PARTY IN PAKISTAN. I FOUND IMRAN KHAN WITH TOO MUCH QUALITIES , SOME ARE I HAVE DESCRIBED ABOVE. HE GAVE TO PAKISTAN MANY THINGS FOR EXAMPLE ” SHOUKAT KHANAM CANCER HOSPITAL” NAMAL UNIVERSITY” MANY ROADS IN ITS AREA. NOW HE IS THE HOPE OF PAKISTAN, HE IS A GREAT LEADER OF PAKISTAN AFTER QUAID-E- AZAM.

  4. fatatalquraan said:

    bohot zabrdast koshish hay apki islam face اسلامی چہرہ islamicface.com
    plz isay jitni jald ho mukammal kijiya

  5. بس ایک ہی مشورہ ہے کہ موضوع سے مت ہٹیے گا اور جو لکھیے گا محنت سے لکھیے گا۔

  6. آپ تو جی بڑے تعلیم یافته هیں اور لکھتے بھی اجھا هیں
    ہمیں بھی کچھ سکھنے کا موقع ملے گا
    بس جاری رکھو جی
    اسین تہاڈے نال آں

  7. خوش آمدید جناب

  8. جی آیاں نوں جی۔

  9. trueislamface said:

    very cheap

  10. اللہ آپ سے اردو کی خدمت کا زیادہ سے زیادہ کام لے آمین

    aliood.wordpress.com

  11. bht khoob bhai

  12. ap ki tahrer parh ky maza aya koi mri tarha sochta hy jan kr acha laga. main M.A urdu hun shairi karti hun magar abhi tak chapwai nahi k muhabat ko eean krny ko dil nahi chaha

  13. karimshah said:

    it is really nice blog and keep up the gr8 work. i think it is the best blog in Urdu i have ever seen. i have not yet read any article completely but i hope i will be the regular visitor of ur blog as i love Urdu writings.may GOD bless you and give you the courage to serve Urdu language

  14. Muhammd Anees said:

    great work…

  15. ata ullah khan said:

    MashALLAh
    great effort v knowledgable

  16. Mohammed Ibrahim Mysori said:

    الســـــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــلام علیکـــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــم
    بہت خوب آپ کے بارے میں پڑھ کر بہت خوشی ہوئی ۔۔۔۔
    اردو کی ترقی کے لیے آپ جیسے ماہریں کے ضرورت ہے۔۔۔
    شکریہ
    محمد ابراہیم میسوری۔
    بھارت۔

  17. مجھے اس موضوع کی تلاش تھی انسان میرے لیے اہم ہے کیونکہ یہ خود کاینات کا اہم راز ہے

  18. Hi Altaf,
    hope things are fine at you.
    i am writing it to you in the behalf of Humwatan Group Ireland, its a non profit group created by few Pakistani Students.
    We wish that you will write for Humwatan and become a part of our Team.

    Kind regards.
    Faisal Mirza.
    CEO
    Humwatan Group Ireland.

    For more:www.humwatan.ie

  19. آپ بہت سینئیر ہیں۔ آپ سے بہت کچھ سیکھنے کو ملے گا۔

  20. how can I write urdu?

  21. موتی سمجھ کے شان کریمی نے چن لیئے
    قطرے جو تھے میرے عرق انفعال کے

Leave a comment